کورونا وائرس کی وجہ سے جاپان میں 400 کمپنیاں دیوالیہ

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

مالیاتی تحقیق کی کمپنی تیئکوک ڈیٹا بینک کے ایک جائزے کے مطابق جاپان بھر میں 400 کاروباری ادارے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے اثرات کے باعث خسارے کا شکار ہوئے ہیں۔اس مجموعی تعداد میں ملک بھر کی وہ کمپنیاں شامل ہیں جو دیوالیہ ہو گئی ہیں یا پھر جنہوں نے پیر کے روز دن گیارہ بجے تک کاروبار بند کر دیئے ہیں اور دیوالیہ ہو جانے کے طریقہ کار کا آغاز کر دیا ہے۔ان میں شراب خانوں اور ریستورانوں سمیت 54 کاروباری ادارے کھانے پینے کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ دیوالیہ ہونے والے ہوٹلوں اور جاپانی انداز کے سرائے خانوں کی تعداد 48 ہے۔ ملبوسات ساز کمپنیوں اور خوراک کی تھوک صنعتوں سے وابستہ اداروں کی تعداد 25، 25 ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More