متحدہ اپوزیشن میں دراڑ پڑ گئی ،شہباز شریف کی تمام کوششیں بے کار،مولاناکاصاف انکار

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

لاہور(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کے حوالےسے ہونے والی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ نا اہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More