صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی حوصلہ افزا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

اب تک  |  Aug 04, 2020

کوئٹہ: (04 اگست 2020) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم ہونا حوصلہ افزا ہے۔ عید کے پانچ دنوں میں صرف 34 کیسز سامنے آئے تھے۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عید سے قبل ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ حکومت نے میلے اور تفریحی مقامات پر پابندی لگا رکھی تھی۔ عوام میں شعور آنے لگا ہے۔ گزشتہ عید کی نسبت حالات حوصلہ افرا ہیں۔ گزشتہ عید کے بعد ایک ہفتے میں بہت کیسز آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کل اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی۔ صبع نو سے رات دس بجے تک دکانیں کھلی ہوں گی۔ عید الفطر کے ایک ہفتے بعد دو ہزار کیسز آئے تھے۔ اب بلوچستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ دس اعشاریہ دو فیصد ہے۔ صوبے میں 1428 کیسز ہیں۔ پانچ دنوں میں 26 اضلاع میں کوئی کیس نہیں آیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ کوئٹہ میں پانچ دنوں میں 36 کیسز سامنے آئے۔ عوام کی سہولت کیلئے کورونا کے ٹیسٹ کرانے کی استعداد بڑھادی ہے۔ سرکاری دفاتر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی پالسی دنیا بھر کی طرح اپنائی جارہی ہے۔ کورونا کے ساتھ جینا ہوگا، اس کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ کورونا جب تک ساتھ ہے، احتیاطی تدابیر کو جاری رکھنا ہوگا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایک سال قبل پانچ اگست کو بھارت نے غیرآئینی ترامیم کے ذریعے کشمیریوں کا استحصال کیا۔ اپنے بھائیوں کے ساتھ بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ پندرہ ستمبر کے بعد حالات حوصلہ افزا ہوئے تو تعلیمی ادارے کھولیں گے۔ اسکولوں میں سماجی فاصلے اور ہاتھ دھونے کے خصوصی انتظامات کرائے جائیں گے۔ جبکہ شادی ہالز کھلے تو ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور تاجر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تعاون کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More