سشانت سنگھ کی منیجر کو بھی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس نے ایک نیا حیران کن موڑ اختیارکر لیا ہے۔ ریاست مہاراشٹریہ کے سابق وزیراعلیٰ نارائن رائنے نے انکشاف کیا ہے کہ سوشانت سنگھ کی منیجر دیشان سیلان کوبھی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ انھوںنے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کی تمام تقریبات میں شرکت کرنے والا کون تھا، پتہ لگانا چاہیے۔  انھوںنےکہا کہ 8جون کو سشانت سنگھ کی منیجر دیشا سیلان سے زیادتی کی گئی اور 14جون کو اسے قتل کردیاگیا جس کے بعد سشانت سنگھ کی بھی موت واقع ہوئی۔انھوںنے الزام لگا یا کہ سشانت سنگھ نے خود کشی نہیں کی بلکہ انھیں قتل کیا گیا۔ دوسری جانب ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی بھی ڈپریشن کا شکار ہوچکی تھیںاور آٹھ جون کو ہی انھوںنے سشانت کا گھر چھوڑ دیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سشانت سنگھ ڈپریشن کی دو انتہائی خطرناک قسموں کا شکار تھا۔ اور گوگل پر بغیرتکلیف کی موت یعنی painless deathکے طریقوں کو سرچ کرتا رہتا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More