پاکستان میں کورونا سے آج مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6010 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 280871 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج خیبرپختونخوا میں کورونا سے 5 ، اسلام آباد میں 2 ، گلگت بلتستان میں 1، سندھ میں کورونا سے 5 جبکہ پنجاب میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6010 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2231 ، بلوچستان میں 136 ، خیبرپختونخوا میں 1213 ، آزاد کشمیر میں 55 ،اسلام آباد میں 167 ، گلگت بلتستان میں 55 ، پنجاب میں 2153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 5 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2231 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں آج مزید 571 افراد میں وائرس کی تشخیص

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 5 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1213 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 571 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 311 ، اسلام آباد میں 19  ، خیبرپختونخوا میں 71 ، پنجاب میں 139 ، بلوچستان میں 3 ،گلگت بلتستان میں 20 اور  آزاد کشمیر میں 8  کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 280871 تک پہنچ گئی ہے۔az

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More