تھر بلاک ٹو میں 330میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر کام جاری،305 افراد کو روزگار ملا: عاصم باجوہ

نوائے وقت  |  Aug 05, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ٹو میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ٹویٹ میں کہاکہ حال ہی میں لانچ کردہ تھل نوا حبکو مشترکہ منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ سی پیک کے تحت اس منصوبے کا فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More