انڈسٹری میں 15 برس تک جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن خاموش رہی: عائشہ عمرکا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Aug 05, 2020

عائشہ عمر نے اداکارہ اور ڈائریکٹر روز میکگوان سے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مختلف موضوعات کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراسانی سے متعلق موضوع پر بھی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت میری عمر 23 سال تھی اور اس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ محض ایک بار نہیں ہوا، اس کا سلسلہ کئی عرصے چلتا رہا لیکن میں اس پر کوئی کارروائی نہیں چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو میرے ساتھ ہورہا تھا میں نے اسے جیسے ایک ڈبے میں بند کردیا اور کہا ٹھیک ہے یہ میری زندگی میں ہورہا ہے اور مجھے اس سے نمٹنا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ 15 برس تک میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی کیونکہ میں یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے اسے وہیں رہنے دیا، کسی کو نہیں بتایا اور آخر کار میں نے 2 برس پہلے یعنی 2018 میں کسی سے اس بارے میں بات کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا انڈسٹری میں جنسی ہراسانی ہوتی ہے اور یہ پہلی بار تھا کہ میں نے کہا تھا کہ ہاں ایسا ہوتا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا تھا اور میں نے کہا کہ ہاں اور میں اس پر کسی دن بات کروں گی لیکن آج نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More