دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ سے بڑھ گئی

ہم نیوز  |  Aug 08, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ 24 ہزار 75 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 95 لاکھ 42 ہزار 626 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 25 لاکھ 44 ہزار 638 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 95 ہزار 524 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 94 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 29 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 99 ہزار 702 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے اور 42 ہزار 578 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 77 ہزار 135 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 725 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 45 ہزار 476 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 69 ہزار 407 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 51 ہزار 3 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 958 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 500 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 551 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار پانچ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More