بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ ہفتہ کو نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،قیمت میں اضافہ نومبر 2019 سے جون 2020 تک کیلئے کیا گیا، بجلی صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑیگا۔نیپرا کے مطابق صارفین سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں وصولیاں ہوں گی، بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کیلئے  اضافہ، 3 ماہ کیلئے کمی ہوئی،اگست میں صارفین سے 1 روپیہ 16 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی ہو گی، ستمبر میں صارفین 90 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More