جماعت اسلامی نے بھارتی چینلز کے منفی مواد سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

اب تک  |  Aug 09, 2020

پشاور: (09 اگست 2020) جماعت اسلامی کے صوبائی اراکین نے بھارتی چینلز کے منفی مواد سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔ نوٹس میں بھارتی چینلز کی غیراخلاقی مواد پر مبنی نشریات کی تشہیر کا سلسلہ فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھارتی چینلز کی غیراخلاقی مواد پر مبنی نشریات کی تشہیر کے حوالے سے جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے صوبائی اراکین نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں بھارتی چینلز پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ غیراخلاقی مواد اور پروپیگنڈا ہماری نئی نسل کیلئے تباہ کن ہے۔ پاکستان کے خلاف منفی مہم جوئی کے ذریعے بھارتی میڈیا عوام میں نفرت پھیلا رہا ہے۔ ان حالات میں وزیراطلاعات و نشریات کیبل نیٹ ورک سے متعلق حکومتی اقدامات سے اس معزز ایوان کو آگاہ کریں۔ جبکہ حکومت پیمرا سمیت بھارتی نشریات کی تشہیر پر نظر رکھنے والے ذمہ دار فورمز کو ہدایت کریں۔

متن میں مزید کہا گیا کہ صوبے بھر میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھارتی چینلز کی غیراخلاقی مواد پر مبنی نشریات کی تشہیرکا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More