صوابی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق صوابی میں فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ جس میں گولیاں لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کا قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صوابی کے علاقے کندہ چم میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More