کرونا وائرس کیلئے استعمال ہونیوالی وہ دوا ء جس سے سینکڑوں مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف کر دیا گیا ،عالمی ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

شمع نیوز  |  Aug 10, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال کرنیوالے 100 سے زائد کووڈ مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں رواں برس کی پہلی ششماہی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمالکرنے والے 100 سے زائد کووڈ 19 کے مریضوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے کے مطابق یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے رپورٹنگ سسٹم کا جائزہ لینے والے جرنل ملوایکی سینشیل نے مختلف رپورٹوں کی بنیاد پر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں برس

کی پہلی ششماہی میں 293 اموات کا تعلق ہائیڈروکسی کلوروکوئن سے تھا، اور اس کے برانڈ کا نام پلیکوئنل تھا جو کلوروکوئن کی سسٹر میڈیسن ہے۔یہ تعداد 2019 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس دوران 75 اموات سامنے آئی تھیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں ملیریا کی دوا کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine کو کورونا کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More