کورونا، جرمنی میں انٹرنیٹ سے ویڈیو کال میں اضافہ

نوائے وقت  |  Aug 12, 2020

 جرمنی میں کورونا وائرس(کووڈ-19)وبا کے دور میں لوگوں کے درمیان اسکائپ،زوم،فیس ٹائم،واٹس ایپ یا وائبر جیسے انٹرنیٹ پلیٹ فارم سے ویڈیو کال کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی شماریات کے دفتر نےبتایا کہ جرمنی میں 10سال اور اس سے زائد عمر کے تقریباً چھ کروڑ70لاکھ انٹرنیٹ صارفین کی 68 فیصد آبادی نے سال کی پہلی سہ ماہی میں اسکائپ،زوم،فیس ٹائم،واٹس ایپ یا وائبر جیسے انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے ذریعہ ویڈیو کال کیا۔وفاقی شماریات کے دفتر نے کہا ہے کہکورونا وائرس وبا کے آغاز میں سماجی فاصلہ برقراررکھنے پر عمل کرنے کی ہدایت ویڈیو کال کے استعمال میں اضافے کا سبب رہے ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More