پاک سعودی عرب تعلقات ،آرمی چیف کب سعودی عرب جا رہے ہیں؟تاریخ کا اعلان کر دیاگیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 13, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا دورہ عسکری معاملات کے حوالے سے ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمی چیف سعودی حکام سے مسئلہ کشمیر اور معاشی معاملات پر بھی بات کریں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More