حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کردیا

سچ ٹی وی  |  Sep 15, 2020

وزارت خزانہ سے اعلامیہ کے مطابق 16سے30ستمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین ہوگا، نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔

گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نےپٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More