سام سنگ نیااورسستا فون متعارف کروانے کیلئے تیار

جی این این  |  Sep 16, 2020

جنوبی کوریا : سام سنگ کمپنی کی جانب سے ایک اور نیا اورکم قیمت فون صارفین کیلئے آئندہ ہفتے مارکیٹس میں متعارف کروایا جارہا ہے ۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کی جانب سے  گزشتہ چند ہفتوں کے دوران گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا، گلیکسی زی فولڈ 2، گلیکسی زی فلپ 5 جی، گلیکسی واچ 3، ٹیبلیٹس اور دیگر فونز متعارف کروائے گئے ہیں  اور اب ایک بار پھر23 ستمبر کو ایک اور ورچوئل ایونٹ کے انعقادکا اعلان کیا گیا ہے۔اس ایونٹ کو گلیکسی ان پیکڈ فار ایوری فین کا نام دیا گیا ہے اوراس  نام سے ہی یہ  اشارہ دیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 20 فین ایڈیشن سستا فلیگ شپ فون  متعارف کروایا جارہاہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More