پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر باہر جاتے ہیں، وزیراعظم

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر منی لانڈرنگ ہوتی ہے جبکہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے سے 6 ارب ڈالر قرضہ لیا ہے۔ اگر یہ منی لانڈرنگ رک جائے تو ہمیں قرض لینے کی کیا ضرورت ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ قانون پاس ہونا ملک کے مفاد میں ہے۔ مگر اپوزیشن کا مفاد اس سے الٹ ہے۔ وہ اپنی چوری بچانے کیلئے اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیسری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کا المیہ یہ ہے کہ حکمران اشرافیہ پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیجتا ہے اور لندن سمیت دیگر مہنگے شہروں میں جائیدادیں بناتا ہے۔ جس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک زوال پذیر ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک مزید ترقی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے موٹروے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ عنقریب اس سلسلے میں قانون لائیں گے جس میں جنسی جرائم میں ملوث افراد کی رجسٹریشن سے لیکر سزا دلوانے تک قوانین میں اصلاحات کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More