تبدیلی سرکار کا بلین ٹری سونامی منصوبہ چھا گیا، آرنلڈ شوار زینیگر کی عمران خان سے مدد کی اپیل

سچ ٹی وی  |  Sep 17, 2020

وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی گیا ہے۔

اب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ آرنلڈ شوار زنیگر نے ماحولیاتی تغیر پزیری پر وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کی ہے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کلائمٹ ایکشن ہیروز آج ورلڈ سمٹ کے سلسلے میں آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے۔

On the invitation of Arnold @Schwarzenegger, Prime Minister Imran Khan ll make a statement via video as Climate action heroes ll once again gather in Vienna Austria today for the 4th annual Austrian World Summit The Schwarzenegger Climate Initiative#PakistanFightingClimateChange pic.twitter.com/2S9wthspNQ

— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 17, 2020انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ماحولیاتی تغیر، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ، سبز نوکریوں کی فراہمی اور غربت کے خاتمے سے متعلق اپنے ویژن پر روشنی ڈالیں گے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر آلودگی اور ماحولیاتی تغیر پزیری کے خلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ سپر اسٹار وزیراعظم عمران خان کو کلائمٹ ایکشن ہیرو اور کلائمٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More