تمام انتظامات مکمل ، لاہور اورنج لائن ٹرین کا افتتاح جلدہو گا، عاصم سلیم باجوہ

روزنامہ اوصاف  |  Sep 19, 2020

اسلام آباد(ویب ڈیسک )  وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل( ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن ٹرین کا افتتاح جلدہو گا، شہریوں کیلئے کرایہ اور آپریشنز کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں آرمائشی سفر پر کام جاری ہے ۔ ہفتہ کے روز  عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لاہور اورنج لائن منصوبے کا افتتاح جلد ہو رہا ہے ، اس حوالے سے تمام مشکل امور طے ہو چکے ہیں اور اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے کرائے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز اوردیکھ بھال کا کام بھی تفویض کر دیاگیا ہے جبکہ اورنج لائن ٹرین پر آزمائشی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More