اگر مجرم نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے، شہباز گل

اب تک  |  Sep 19, 2020

اسلام آباد: (19 ستمبر 2020) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام پر کہا ہے کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے۔ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا۔ یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More