’ایک بار جب آپ ہمیں آزمائیں گے توآپ کو پیار ہوجائے گا‘، عالمی یوم سیاحت پر صدر عارف علوی کا پیغام

سچ ٹی وی  |  Sep 27, 2020

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اس موقع پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’کہنے کیلئے بہت کچھ ہے، لیکن زمین اور اس کے لوگوں کی تعریف یہاں آکر کی جا سکتی ہے۔ ایک بار جب آپ ہمیں آزمائیں گے توآپ کو پیار ہوجائے گا۔

صدر پاکستان نے’دی پریذیڈنٹ آف پاکستان‘ نامی اکاؤنٹ کا ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ پاکستان امن، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے۔

ہمالیہ، قرارم، ہندوکش، نانگا پربت اور کے 2 پہاڑ اپنی جادوئی خوبصورتی پیش کرتے ہیں۔

موہنجو دڑو اور ہڑپہ کے قدیم کھنڈرات، اور بدھسٹ سائٹس ہماری وادیوں اور میدانی علاقوں کو مزین کرتی ہیں۔

There is so much that can be said, but the land and its people can be appreciated only by being here. You will fall in love once you experience us. https://t.co/kiJC1gINzp

— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 27, 2020 

پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاحتی مقامات کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں۔

ان اقدامات سے مستقبل قریب میں سیاحت کی صنعت کو قومی معیشت کے ایک بڑے شعبے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات میں دیہی علاقوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے.

پاکستان میں بھرپور تاریخ کے ساتھ ساتھ پہاڑوں سے لے کر سمندر تک کے متنوع قدرتی مناظر اور سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جنہیں دنیانے ابھی دریافت کرنا ہے۔

پاکستان جیسے ملک میں جہاں اب بھی زیادہ تر آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے۔ سیاحت کا شعبہ سماجی واقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہاں دیہی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے ملکی معیشت کے حجم میں اضافہ اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More