گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 694 نئے کیسز رپورٹ، چھ جاں بحق

اب تک  |  Sep 27, 2020

اسلام آباد: (27 ستمبر 2020) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے چھ سو چورانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس وبا سے مزید چھ افراد دم توڑ گئے۔ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعدادآٹھ ہزار دو سوپانچ رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھ سو چورانوے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداددو لاکھ دس ہزار دو سو پچھہتر ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں زیر علاج کرونا کے چھ مریضوں کاانتقال ہوا ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار چار سو ستاون تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6457 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1,35,766 پنجاب میں 99128, خیبرپختونخوا میں 37617 جبکہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 15013 ہے،اسلام آباد میں اب تک 16440, آزاد کشمیر 2649 اور گلگت بلتستان میں 3662 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2,95,613 ہو گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران 36468 ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر میں اب تک 34,20,654 ٹیسٹ کئے گئے اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 8205 رہ گئی ہے جن میں سے اسپتالوں میں موجود 584 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More