شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی میدا ن میں آگئے ،بڑافیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Sep 28, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کے قائدمیاں نواز شریف نے لندن سے پارٹی رہنمائوں سےرابطے ہوئے ہیں جس کے بعد ن لیگ کے قائد نے پارٹی رہنمائوں کاآن لائن اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنمائوں کاآن لائن اجلاس طلب کرلیااورتوقع یہ کی جارہی ہے کہ اجلاس میں مریم نواز کواہم ذمہ داری ملنے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کواحتجاجی تحریک کی قیادت سونپی جائےگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More