کورونا وائرس: روس میں تیار ہونے والی دنیا کی پہلی ویکسین سے متعلق پیش رفت

سچ ٹی وی  |  Sep 28, 2020

روسی دارالحکومت کے میئر سوبیانین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں تقریباً 3 ہزار افراد کو ملکی ساختہ ویکسین لگائی گئی ہے۔

اپنے بیان میں میئر نے بتایا کہ روس میں تیار ہونے والی ‘سپتنگ وی’ نامی ویکسین اس سے قبل بھی تین ہزار شہریوں کو لگائی جاچکی ہے جن کی حالت بہتر ہے اور وہ خود کو تندرست محسوس کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ویکسین لگوانے کے تجربے سے گزر چکے ہیں، اور ان کی حالت بھی بہتر ہے، ویکسین کے کسی قسم کے مضر اثرات یا نقصانات سامنے نہیں آئے۔

سوبیانین نے مزید کہا کہ انہیں کئی مہینے پہلے ویکسین لگائی گئی تھی اور کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں روسی رکن پارلیمنٹ ولادیمر نے بھی وہ کرونا ویکسین خود پر آزمائش کے لیے لگوائی جس سے متعلق روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کی پہلی وبا کے خلاف مؤثر ویکسین ہے، البتہ ویکسین کے مزید تجربات ابھی ہورہے ہیں، فی الحال مذکورہ ریکسین کو حتمی ویکسین نہیں کہا جاسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More