شہباز شریف کے ساتھ ناروا سلوک پر دکھی ہوں، نواز شریف

اب تک  |  Oct 01, 2020

لاہور: (30 ستمبر 2020) نواز شریف نے شہباز شریف کے ساتھ ناروا سلوک پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سی ای سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ناروا سلوک پر دکھی ہوں۔ ہمارے بچوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں۔ انشاءاللہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی نے پنجاب میں دن رات محنت کر کے بجلی کے کارخانے لگائے۔ اسحاق ڈار نے وسائل مہیا کیے۔ قوم کی خدمت پر اس ٹیم اور سرکاری افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More