آرمی چیف سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات

اب تک  |  Oct 01, 2020

راولپنڈی: (30 ستمبر 2020) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سربراہ پاک بحریہ سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جبکہ آرمی چیف نے نیول چیف کی شاندار خدمات کو سراہا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے ویٹرنز سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سینئر افسروں کے کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریٹائرڈ افسروں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ ریٹائرڈ افسروں نے مسلح افواج کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی تجاویز دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More