گوبر موبائل فون ریڈی ایشن کیخلاف ڈھال؟

ہم نیوز  |  Oct 14, 2020

بھارت میں گائے تو مقدس ہے ہی لیکن اب اس کے گوبر کو مفید ثابت کرنے کیلئے بھی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ہندو مذہب میں گائے کو ماں کا درجہ دیا جاتا ہے اور اب تو اس کے گوبر کی مورتیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔

بھارتی حکومت کے نمائندے نے موبائل فون ریڈی ایشن سے بچنے کے لیے بھی گائے کے گوبر سے تیار کی گئی چپ کا استعمال تجویز کر دیا ہے۔

گائے کے گوبر سے بنائی گئی چپ کا نام ’گاؤستواکاوَچ ‘ ہے جسے راجکوٹ کے ایک باڑے کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی ہندوؤں نے اپنے دیوتاؤں کی مورتیاں گوبر سے بنانے کے بعد اب فون سِگنل ریڈی ایشن کے نقصانات سے بچنے کے لیے گوبر کی چپ تیار کر لی ہے۔

بھارتی جماعت راشٹریہ کمدھینو ایوگ کے چیئر مین ولبھ بھائی کتھیریا کے مطابق گائے کا گوبر اینٹی ریڈی ایشن ہے جس سے بنی اشیا کے استعمال سے مضر صحت ریڈی ایشن سے بچا جا سکتا ہے۔

: Cow dung will protect everyone, it is anti-radiation… It’s scientifically proven…This is a radiation chip that can be used in mobile phones to reduce radiation. It’ll be safeguard against diseases: Rashtriya Kamdhenu Aayog Chairman Vallabhbhai Kathiria (12.10.2020)

— ANI (@ANI) October 13, 2020

خیال رہے کہ بھارت میں ایک مہم شروع کی جا رہی ہے جس کا مقصد گائے کے گوبر کی افادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس سے بنی اشیا کے استعمال کو بڑھانا ہے۔

اس مہم سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران چیئر مین ولبھ بھائی کتھیریا نے مزید کہا کہ ’گائے کا گوبر سب کی حفاظت کرے گا، گوبر اینٹی ریڈی ایشن ہے اور یہ بات سائنسی تحقیق سے تصدیق شدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ گائے کے گوبرسے بنی یہ چپ موبائل فون سے خارج ہونے والی مضر صحت ریڈی ایشن سے بچائے گی، یہ چپ موبائل فون میں استعمال کی جا سکتی ہے، جو افراد بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں اس چپ کا استعمال کریں، یہ بیماریوں سے حفاظت فراہم کرے گی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More