پی آئی اے کی طرف سے متبادل فلائٹس کے آغاز پر کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

نوائے وقت  |  Oct 17, 2020

برسلز ( نماہندہ خصوصی ) پی آئی اے کی طرف سے متبادل فلائٹس کے آغاز پر کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی .کروناوائرس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی بندش سے اورسیز پاکستانی انتہائی پریشان اور تزبذب کا شکار تھے، اپنے ملک جانے اور اپنوں سے ملنے میں دشواری بڑھتی جا رہی تھی، ملکی برآمدات میں بھی کمی اور پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کے معاملات بھی دن بدن خراب ہو رہے تھے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے یورپین کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا جو پی آئی اے کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور کے لیے اپنے نیو کشادہ خوبصورت پر سکون جہاز دینے کے لیے تیار ہو گے ۔اس طرح پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال کر دیا گیا ۔یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز ،پہلے  مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی ،نئے جہاز آرام دہ نشستیں, حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔ پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے ،پی آئی اے لندن کے کنٹری منیجر تیمور مک کا کہنا ہے کہ  ہم اپنے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے ہر یقین رکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ مسافر بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اپنوں کو اپنے ملک سے جوڑنے کے لیے بھی پی آئی اے کی کوشش ہے تاکہ اورسیز پاکستانی اپنے ملک سے جڑے رہیں اور اپنی تجارت کو بھی فروغ دے سکیں ،ہمار اولین ترجیع پاکستانیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More