اسکردو: لینڈسلائیڈنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق

سماء نیوز  |  Oct 18, 2020

فائل فوٹو

گلگت بلتستان میں اسکردو روڈ پر مسافر وين پہاڑی تودہ کی زد میں آگئی۔ حادثے میں ملبے تلے دبے 5 افراد کی لاشيں نکال لی گئی ہیں۔

راول پنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر کوسٹر پر تونگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ گرا۔ اندوہناک حادثے کے نتیجے میں کوسٹر مکمل طور پر تودے تلے دب گئی۔

پولیس کے مطابق ملبے سے 5 افراد کی لاشيں نکال لی گئیں ہیں، مزيد افراد کو نکالنے کیلئے آپريشن جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق گاڑی میں عملہ سمیت 15 افراد سوار تھے، جن میں سے بعض مختلف مقامات پر اتر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More