کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر عدلیہ نوٹس لے ،نواز شریف

روزنامہ اوصاف  |  Oct 22, 2020

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کراچی میں اپنے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مشکوک حالات میں گرفتار کیے جانے کے چند دن بعد عدلیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔سٹین ہوپ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بہت کچھ ہو رہا ہے،کیپٹن صفدر کی گرفتاری  پر معزز عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے اور وہ اس طرح کے اقدامات کے خلاف ازخود نوٹس لینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ یہ اقدامات خالص غصے اور انتقام کا نتیجہ ہیںکیونکہ میں ان ریاست کے اوپر ریاست کی پالیسیوں کے بارے میں سچ بول رہا ہوں۔ جہاں ان پالیسیوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے سندھ پولیس کی جانب سے کے گئے احتجاج کی تعریف کی جس میں اسٹیبلشمنٹ نے اس معاملے میں کارروائی کی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More