پی ٹی ایم کوئٹہ جلسہ، ٹریفک پلان جاری

سماء نیوز  |  Oct 23, 2020

کوئٹہ ٹریفک پولیس نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سریاب روڈ سے ہاکی چوک تک کا علاقہ بند ہو گا۔ کالونی روڈ بند رہے گا۔ جناح اور کواری روڈ سے امداد چوک تک کا علاقہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ بلوچستان پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گا۔

ریلوے استیشن سے زرغون روڈ تک ٹریفک نہیں جائے گی۔ جوائنٹ روڈ اور اسپنی کراس تک پارکنگ نہیں ہو گی۔ ایئرپورٹ روڈ سے آنے والی ریلیاں طور ناصر پل سے جبل نور تک جائیں گی۔

وی آئی پی پارکنگ ریلوے ہاکی گراؤنڈ کے سامنے سیکرٹریٹ کی پارکنگ میں ہو گی۔ اسٹیڈیم میں بھی پارکنگ قائم کی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہر چوک اور چوراہے پر موجود رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More