نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

سچ ٹی وی  |  Oct 23, 2020

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ہم پاکستان کی پہلی او ٹی ٹی ٹیلی ویژن (نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن ) لانچ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں‘۔

We at @MinistryofST are all set to launch Pakistan’s first OTT Tv (Pak version of #Netflix) Technology part is complete have asked PEMRA to prepare a guideline on content and we will be all set to launch in PPP mode, it ll be just another humble contribution..

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2020فواد چوہدری نے کہا کہ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ہم نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے کہا ہے کہ وہ مواد سے متعلق ہدایات تیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور اس کے ساتھ میں ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسے لانچ کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مذکورہ اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی فلم سازوں اور اداکاروں کی جانب سے بارہا ایک مقامی اور سرکاری سطح او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔

پاکستان میں صارفین کو نیٹ فلیکس، آئی فلیکس سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر رسائی حاصل ہے اور یوٹیوب سمیت مختف اسٹریمنگ ویب سائٹس مختلف آن لائن سیریز بھی جاری کی جارہی ہیں۔

تاہم پاکستان میں اب تک کوئی ایسا آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم موجود نہیں تھا جو مقامی سطح پر پیش کیا گیا ہو۔

یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ پاکستان کی 5 اوریجنل آن لائن سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز ہوں گی جن میں سے ایک ‘چڑیلز’ کو اگست میں ریلیز کیا گیا تھا۔

غیرملکی ویب پلیٹ فارم پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ریلیز ہونےپر اکثر افراد کی جانب سے اسی طرح کے پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

پاکستان کی پہلی حکومتی اسٹریمنگ ویب سائٹ کب شروع ہوگی اور اس پر نشر ہونے والے مواد سے متعلق تاحال کچھ بتایا نہیں گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More