یوم تاسیس: صدر آزاد کمشیر سردار مسعود خان کا پیغام

ہم نیوز  |  Oct 24, 2020

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آج کے دن ریاست کشمیرکا یہ حصہ آزاد ہوا تھا۔ انہوں ںے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن قوم کے شہدا اور غازیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سردار مسعود خان نے اس موقع پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا مشن ادھورا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر محصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کا اعلان بغاوت، بھارتی پرچم کو ماننے سے انکار

صدر آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ ٹھوس اقدامات اٹھائے اور بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More