ٹھہریں! اگر آپ بھی آٹا فریج میں رکھتی ہیں تو جان لیں کہ یہ فریج میں نہ رکھیں ورنہ آپ بھی ان بیماریوں میں مبتلا ہوسکتی ہیں

روزنامہ اوصاف  |  Oct 31, 2020

فریج میں آپ بھی آٹا لازمی رکھتی ہوں گی لیکن جان لیں کہ فریج میں آٹے کو دیر تک رکھنے سے اس میں کیمیائی بدلاؤ پیدا ہوجاتے ہیں جو کہ آٹے کے خمیرہ ہونے پر بیکٹیریا کا گھر بن جاتے ہیں اور کھانے سے آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ فریج کے رکھے ہوئے آٹے کی روٹیاں اور نان پراٹھے ٹھنڈے ہونے پر اتنا مزہ نہیں دیتے جتنا تازے آٹے کی روٹیاں دیتی ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ پہلے سے گوندھا ہوا آٹا فریج میں جانے کے بعد اپنی اصلی حالت پر نہیں رہتا اور فریج کی گیس کے معلق ذرات بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں جو کہ پیٹ پھولانے اور معدے کی خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ جس کی زیادتی پر آپ کو پیٹ خراب ہونے اور قے کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔اس لئے دو دن سے زیادہ فریج میں آٹا نہ رکھیں، بہتر یہی ہے کہ روزانہ کی ضرورت کا تازہ آٹا گوندھ کر اسےاستعمال کریں اس سے غذائیت بھی پھرپور اور افادیت بھی بے شمار رہتی ہے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More