ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے عالمی وبا میں مبتلا

بول نیوز  |  Nov 21, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ٹرمپ جونیئر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے یہ دوسرے بیٹے ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل ان کا 14 سالہ بیٹا بھی عالمی وبا کا میں مبتلا ہوا تھا۔ اکتوبر کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں پہلا جلسہ کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو توانا محسوس کر رہا ہوں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More