گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 21, 2020

 لاہور(ویب ڈیسک )لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا ہے۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا، لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا، گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، بھانو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔ ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More