کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی، ڈولمین مال کلفٹن کی دکانیں سیل

سماء نیوز  |  Nov 21, 2020

کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کراچی کے معروف شاپنگ سینٹر ڈولمین مال کلفٹن کی کئی دکانیں سیل کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے ماسک نہ پہننے والے دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کردیئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سودھڑ نے کلفٹن کراچی کے بڑے اور معروف شاپنگ پلازہ ڈولمین مال کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کئی دکانیں سیل کردیں۔

ڈپٹ کمشنر ارشاد سودھڑ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف اور ماسک نہ پہننے پر دکانداروں سمیت 15 افراد پر فی کس 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سند باد ایکسٹریم، موسی جی اور مدراس جیولرز کو اپنے مراکز کھلوانے کیلئے جرمانے ادا کرنا پڑیں گے، اس کے علاوہ نیکسٹ فیبرکس پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے، دکانداروں اور ریستوران مالکان کو ماسک پہننے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے  تین تلوار، گلف شاپنگ سینٹر اور صدر میں عوام میں مفت فیس ماسک تقسیم کئے، بسوں، منی بسوں کے مسافروں اور پرائیوٹ گاڑیوں میں سوار افراد کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سودھڑ نے گلف سینٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر فرد کو ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کیخلاف جنگ میں کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More