سنجے دت کی فلم ’تور باز‘کا ڑیلر دیکھیں

سماء نیوز  |  Nov 21, 2020

نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی آنے والی فلم تورباز کا ٹریلر جاری کردیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت مرکزی کردار میں نظر آئینگے ۔

ایکشن تھرلر سے بھر پور یہ فلم افغانستان میں مہاجر بچوں کی زندگی اور ایک سابق فوجی افسر (سنجے دت) پر مبنی ہے، جو کرکٹ کے ذریعے اپنی زندگی میں خوشی لانا چاہتے ہیں۔

ٹریلر میں سنجے دت کو ایک جاندار ڈائیلاگ بولتے سن سکتے ہیں کہ ’مہاجر بچے دہشت گردی کا سب سے پہلا شکار ہوتے ہیں‘۔

فلم تورباز کی ہدایتکاری گیریش ملک نے کی ہے اور اس کی تحریر ملک اور بھارتی جکھر نے دی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، راہول دیو اور نرگس فخری شامل ہیں۔

یہ فلم 11 دسمبر کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جاری کی جائے گی ۔

سنجے دت کو آخری بار عالیہ بھٹ ، آدتیہ رائے کپور اور پوجا بھٹ کے ساتھ ایمیزون پرائم ویڈیو کی فلم سڑک 2 میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More