منشیات کیس: کامیڈین بھارتی سنگھ کے بعد شوہر بھی گرفتار

اردو نیوز  |  Nov 22, 2020

معروف انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ کو گذشتہ روز منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنے بعد ان کے شوہر ہرش لمبا چھیا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نارکوٹکس کنڑول بیورو نے ہرش لمبا چھیا کو 15 گھنٹے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اتوار کو منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نارکوٹکس کنڑول بیورو کا کہنا ہے کہ ان کے گھر سے 86.5 گرام حشیش برآمد ہوئی ہے۔

 

سنیچر کو نارکوٹکس کنڑول بیورو نے کامیڈین سٹار بھارتی سنگھ کو گھر سے منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

یہ گرفتاری اس تفتیش کا حصہ ہے جس کا آغاز اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد بالی وڈ میں مبینہ منشیات کے استعمال پر شروع ہوا تھا۔

رواں مہینے اداکار ارجن رام پال کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ ارجن رام پال اور ان کی گرل فرینڈ گیبرئیلا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

گیبرئیلا سے تقریباً 12 گھنٹوں تک جبکہ ارجن رام پال سے چھ گھنٹوں کی تفتیش ہوئی۔

ارجن رام پال نے کہا تھا کہ ان کے گھر سے جو دوا ملی تھی وہ ان کو تجویز کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

نارکوٹکس کنڑول بیورو کے مطابق ان کے گھر سے 86.5 گرام حشیش برآمد ہوئی ہے (فوٹو: نیوز منٹ)نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک آسٹریلوی آرکیٹیکٹ پال بارٹر کو منشیات فراہمی کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے ایک شہری کو گرفتار کیے جانے کے بعد اس آسٹریلوی شہری کا نام مبینہ منشیات سپلائر کے طور پر سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے معروف اداکاروں کو بھی طلب کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More