ٹویٹر کا ویریفکیشن پروگرام بحال کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Nov 25, 2020

ٹویٹر نے تین سال بعد اپنے ویریفکیشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے 2017 نومبرمیں ٹویٹر نے اپنے پبلک ویریفکیشن فارم کو بند کر دیا تھا۔ جس کے ذریعے ٹویٹر صارفین اپنی بلو ٹک ویریفکیشن کی درخواست کر سکتے تھے۔

ٹویٹر سرکاری افسران، عوام میں مقبول شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے اکاونٹس کو ویریفائے کرتا تھا۔ مگر بڑھتی درخواستوں کی وجہ سے ٹویٹر نے یہ سروس معطل کر دی۔

ٹویٹر ذرائع کے مطابق کمپنی اب ایک نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت پبلک ویریفکیشن کی درخواستیں 2021 سے دوبارہ کھولی جائیں گی۔

نئے پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی چھ کیٹیگریز متعارف کروائی جائیں گی جن پر پورا اترنے والے اکاؤنٹا کو ویریفائی کیا جائے گا۔

حکومتی عہدےدار، برانڈ اور کمپنیاں، ،نیوزایجنسیاں، ،انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں سے وابستہ افراد۔ اس کے علاوہ معاشرے میں مشہور شخصیات بھی اپنے اکاوںٹ ویریفائے کرنے کی درخواست دے سکیں گے۔

ٹویٹر نے نئی پالیسی بنانے کیلئے صارفین سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔ صارفین اپنی تجاویز کمپنی کو #VerificationFeedback کے ہیشٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کر کے دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More