راولپنڈی میں 2 شادی ہالز اور 2ریسٹورنٹ سیل

سماء نیوز  |  Nov 25, 2020

فوٹو: آن لائن

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 2 شادی ہالز اور 2 ریسٹورنٹ سیل کر دیے۔

ڈی سی انوارالحق کہتے ہیں کہ غیر ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کو چیک کر رہے ہیں جبکہ ہاسٹلز کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ نو ماسک نو سروس کا بورڈ لازمی ہونا چاہیے۔

ڈی سی راول پنڈی کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ داروں کو جرمانوں کے ساتھ متعلقہ تاجروں کا کاروبار بھی سیل کر دیا جائے گا۔

راول پنڈی میں روزانہ 150 سے زائد کے پازیٹو کیسز آرہے ہیں۔ ٹیکسلا کے آئسولیشن سینٹر میں ڈھائی ہزار مریضوں کی جگہ موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More