کشمور کے بہادر اے ایس آئی کا تبادلہ کراچی کردیا گیا

بول نیوز  |  Nov 25, 2020

زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش کا تبادلہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا ہے جس کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بخش کا تبادلہ کراچی کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں کیا گیا ہے جہاں اب وہ پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔

واضح ر ہے کہ محمدبخش نے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی بیٹی کی جان خطرے میں ڈالی تھی جس پر پولیس افسر کو سندھ پولیس اور سندھ حکومت نے شاندار خراج تحسین پیش کیاگیا اور ان کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کرکے انعامات سے نوازا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی اے ایس آئی محمد بخش کو فون کیا تھا اور ان کے کارنامے پر شاباش دی تھی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More