یہ ابھیشک بچن ہی ہیں،جونیئربچن کی ایسی تصویرمنظرعام پرآگئی کہ یقین کرنامشکل ہوگیا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 27, 2020

ممبئی (ویب ڈیسک )ابھیشک بچن کا شماربالی ووڈ کے ہینڈسم اداکاروں میں شمارہوتا ہے، لیکن آنے والی فلم میں ان کےکردارکی تصاویردیکھ کریقین کرنا مشکل ہوجائے گا یہ ابھیشک ہی ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ پرابھیشک کی نئی فلم ” بوب بسواس” کی شوٹنگ کے دوران لیک ہوجانےوالی تصاویر وائرل ہیں جو رواں ہفتے کلکتہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تھیں، تصایرمیں اداکارچترا نگدا سنگھ بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ان تصاویرمیں ابھیشک معمول سے ہٹ کر قدرے موٹے دکھائی دے رہے ہیں، نیلی شرٹ، اولڈ اسٹائل پینٹ کے ساتھ بڑے فریم کی عینک اوروگ نے اداکار کی حقیقی شخصیت کو مکمل تبدیل کردیا ہے۔ساڑھی میں ملبوس چترانگدا سنگھ کالا بیگ لیے ابھیشک کے ساتھ چل رہی ہیں، اور ان دونوں کے ہمراہ ایک چھوٹا لڑکا بھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں دونوں کا کردار میاں بیوی کا ہے اور اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شوٹ سے قبل تیارہوتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔چترا نگدا کے مطابق ” 8 ماہ کے وقفے کے بعد سیٹ پردوبارہ واپسیاچھی لگ رہی ہے،ہم تمام ضروری احتیاطی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ بھی اختیار کررہے ہیں کیونکہ کرونا ابھی موجود ہے اور ہم سبھی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے”۔رواں ہفتے کے آغازمیں ابھیشک نے بھی فالوورزکو بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا پھرسےآغازہوگیا ہے۔اداکار نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا “بوب تک واپسی، سب محفوظ رہیں اور خیال سے سفرکریں، ماسک پہنیں”۔فلم ” بوب بسواس” اداکارشاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کی ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Sangbad Pratidin (@sangbadpratidin)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More