سندھ حکومت کا کورونا کے باعث بڑا فیصلہ

بول نیوز  |  Nov 28, 2020

سندھ حکومت نے کورونا کے باعث بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کم کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ حکومت نے تمام محکموں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی گائیڈلائنز کے حکمنامے پر فوری عمل کی ہدایت کردی۔

صوبے کے تمام محکموں میں دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ آدھا اسٹاف گھر پر رکھ کر روٹیشن کے تحت بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں میں کورونا کے نئے احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے اور اسٹاف کو ہفتہ وار روٹیشن کے تحت دفاتر بلانے  کا حکم بھی دے دیا۔

حکم کے مطابق دفاتر آنے والے ملازمین کورونا کے باعث لازمی طور ماسک پہننے پر عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More