کراچی:ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

کراچی کےضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 16 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مخصوص علاقے مزید 14 روز سیل رہيں گے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں16دسمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔ شہر کےمخصوص علاقےمزید14روزسیل رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی میںعزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد کے علاقے بند رہیں گے۔دستگیر،ناظم آباد،اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن کےعلاقے سیل ہوں گے۔ ان کےعلاوہ نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کی زد میں آئیں گے۔

اس دوران ضلع وسطی کے 82 علاقوں میں مخصوص گھروں کوسیل کیا جائے گا اورمائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 16 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More