مایا علی ہدایتکارشعیب منصور کی فلم کا حصہ بن گئیں

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

پاکستانی اداکارہ مایا علی معروف ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں ۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ جس میں وہ ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ بیٹھی ہیں اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فلم اے بی جی کے سیٹ پر پہلا دن ہے میں خوش نصیب ہوں جو مجھے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اداکارہ ماہرہ خان ، منال خان ، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ نے بھی مایا علی کو مبارکباد دی، اداکار عماد عرفانی نے مایا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم اے بی جی کی ٹیم کو جوائن کرنے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

  

دوسری جانب عماد عرفانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پاک فضائیہ کے جوان اور ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ موجود ہیں ۔

View this post on Instagram A post shared by Emmad Irfani (@emmadirfani)

عماد عرفانی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں شعیب منصور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنی اگلی فلم اے بی جی بنانے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر چند ہفتوں قبل لی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More