مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کےلئے لوگوں میں پیسے بانٹ رہی ہے۔ اس حوالے سے یونین کونسل کی سطح پر رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کےپروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے  عارف حمید بھٹی کا کہنا تھاکہ تاجروں،ناظمین اور یونین کونسل کی سطح پر لوگوں سے رابطےکرکے انھیں پیسے دیےجا رہے ہیں تاکہ وہ لاہور جلسے میں بڑی تعداد میں آئیں۔ دوسری جانب پروگرام میں ایک اور صحافی طاہر ملک کا کہناتھا کہ لوگوں کی جلسے میں آمد کے پیچھے پیسہ نہیں بلکہ موجودہ نالائق حکومت ہے۔ لوگ مایوس ہوچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More