بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی ایک معروف یونیورسٹی کی دو طالبات بوائے فرینڈ پر لڑ پڑیں۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات ایک بوائے فرینڈ پر الجھ رہی ہیں۔ ایک دوسرے کو بوائے فرینڈ کو پھنسانے اور آخری حد تک جانےکے طعنے دیے جارہے ہیں۔ ایک لڑکی نے دوسری کو تھپڑ مارے جس پر ایک اور لڑکی نے آکر تھپڑ مارنے والی کو پیچھے دھکیل دیا۔ تین لڑکیوں کی لڑائی میں اصل معاملےکا تعین نہیں ہوسکا۔تاہم سوشل میڈیا پر صارفین لڑائی کی وجہ کو شرمناک قراردے رہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More