بلاول کا کورونا ٹیسٹ منفی، کراچی کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

اردو نیوز  |  Dec 04, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے مطابق بلاول کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

 

خیال رہے پچھلے دنوں بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔

 ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا ’الحمدللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔ پروردگار چئیرمین صاحب کو بہترین صحت اور عمر طویل عطا کریں۔ آمین‘

کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے  27 نومبر کو اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔

خیال رہے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی گزشتہ دنوں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔  بعد میں ان کا کورنا ٹیسٹ بھی منفی آگیا تھا اور وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3200 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

الحمدللہ چییرمین بلاول بھٹو زرداری کی کرونا رپورٹ منفی آگئ ہے۔ پروردگار چئیرمین صاحب کو بہترین صحت اور عمر طویل عطا کریں۔ آمین

— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) December 4, 2020

دوسری جانب سندھ حکومنت نے کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق کل یعنی 5 دسمبر سے 18 دسمبر تک بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، گڈاپ اور کیماڑی کے مخصوص علاقوں میں میں سمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More