حکومت کے ذمہ قرضوں میں 3ہزار 692ارب روپے کا اضافہ

سماء نیوز  |  Jan 20, 2021

فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ ایک سال میں تحريک انصاف کی حکومت کے ذمہ قرضوں میں 3 ہزار 692 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹيٹ بينک نے حکومتی قرضوں کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق نومبر 2020 تک حکومتی قرضوں کا حجم 35 ہزار 822 ارب تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اندرونی قرضے 24 ہزار 111 ارب روپے اور بیرونی قرضے 11 ہزار 711 ارب روپے رہے۔ بانڈز کی شکل میں 14 ہزار 665 ارب کا قرضہ شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق 3525 ارب سیونگ اسکیمز اور 761 ارب روپے کے پرائز بانڈز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More